Advertisement

گورنر سندھ نے ڈمپر مافیا کو خبردار کردیا

گورنر سندھ نے ڈمپر مافیا کو خبردار کردیا

گورنر سندھ نے ڈمپر مافیا کو خبردار کردیا

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر مافیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا سدباب ہوگا کہ ڈمپرمافیا یاد کرے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپر والے سدھر جائیں یا جیل جانے کے لیے تیار ہوجائیں، ڈمپر مالکان اپنے ڈرائیورز کو قانون کی پاسداری سکھائیں۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ماں باپ کے واحد سہارے بھی ڈمپرز تلے آکر کچلے جارہے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ ڈمپرز والے کراچی والوں کو کچلتے رہیں۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہایسا اب نہیں چلےگا، یہ نہ ہو ایکشن لیا جائے تو یہ ہڑتالوں پر چلے جائیں۔ ہمارا کام ہے کہ انسانوں کی جانوں کا تحفظ کریں، یہ کیسی خدمت ہے ہم انسانوں کی جانوں کو نہیں بچا سکتے۔

کامران ٹیسوری کہتے ہیں کہ اپنی ماں کا واحد سہارا ڈمپر کے نیچے آکر کچلا گیا، ایسے ہی حادثے کا شکار 2 سالہ بچی بھی ہوئی۔ موت لے کر سڑکوں پر گھومنے والے ڈمپرز کے قوانین وضع ہونے چاہیے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ڈمپرز کو ہر گز یہ اجازت نہیں کہ موت لے کر سڑکوں پر گھومتے رہیں ورنہ ایسا سدباب ہوگا کہ ڈمپرمافیا یاد کرے گا۔ کل بھی کہا تھا، آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ایسا اب نہیں چلے گا۔

انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپرز مالکان کو ہدایت دے رہا ہوں ڈرائیورز کو قانون کی پاسداری سکھائیں ورنہ خلاف ورزی پر تیار رہیں ایسی سزا کے لئے جو ماں کے دل کی آہ ہو۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ڈمپرز ڈرائیورز کو یا تو کھلےعام سڑکوں پر کھڑا کرکے کوڑوں کی سزا دی جائے لیکن ہم اس حد تک نہیں جانا چاہتے، قانون کی پاسداری چاہتے ہیں جب کہ آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے بھی بات کر رہا ہوں۔

کامران ٹیسوری نے بتایا کہ سندھ حکومت کو خط لکھ کر کہوں گا قوانین پر عمل کرائیں، ایسا نہیں ہے کہ باتیں ہی کریں، ایکشن ہوتا نظر آنا چاہیے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو سے تین دن میں عمل درآمد نہیں ہوتا تو گورنرسندھ ڈمپرز کے آگے کھڑا نظر آئے گا۔ چاہے مجھے عدالت جانا پڑے، رات کو سڑکوں پر بھی نظر آؤں گا جب کہ ڈمپرز کے خلاف عوام کا ردعمل بھی نظر آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version