Advertisement

پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

وزیراعلی مریم نواز شریف نے اینٹی اسموگ پلان کے تحت سرکاری اور نجی تمام گاڑیوں کی پڑتال کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

چھوٹی بڑی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ اتھارٹی سے تصدیق نامہ حاصل کرنا ہو گا، جبکہ تمام صوبائی وزارتوں کے سیکرٹریوں اور پنجاب بھر کے تمام کمشنرز کو حکم نامہ بھجوا دیا گیاہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وزارتوں اور ان کے ذیلی محکموں کے زیر استعمال تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کئے جائیں، جبکہ پنجاب حکومت نے 30 جنوری تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی، اور ہدات دی کہ تمام وزارتوں اور محکموں کو اس تاریخ تک گاڑیوں کا معائنہ کرائیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسموگ کی ایک وجہ گاڑیوں کا دھواں ہے، گاڑیوں کی بڑھتی تعداد ماحول اور انسانی زندگی پر منفی اثرات بڑھا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version