Advertisement

پاکستان کا معاشی حب گیس کی لوڈشیڈنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، شرجیل میمن

پاکستان کا معاشی حب گیس کی لوڈشیڈنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی سمیت پورا صوبہ سندھ گیس کی لوڈشیڈنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسلسل مسئلہ تشویشناک حد تک پہنچ گیا ہے، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ سے روزمرہ کی زندگی اور صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی سمیت پورا صوبہء سندھ گیس کی لوڈشیڈنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، گیس کی مسلسل فراہمی کی کمی نے عوام میں بڑے پیمانے پر بے یقینی اور مایوسی پیدا کر دی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے، سردیوں کے مہینوں میں وفاقی حکومت گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قدرتی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے، وزیر اعظم اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو ترجیح دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version