Advertisement

مدارس بل ایکٹ بن گیا تو عمل درآمد میں کیا رکاوٹ ہے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل

مدارس بل ایکٹ بن گیا تو عمل درآمد میں کیا رکاوٹ ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس بل ایکٹ بن گیا تو عمل درآمد میں کیا رکاوٹ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس بل ایکٹ بن چکا ہے تو گزٹ نوٹیفکیشن کیوں نہیں ہورہا، بل کو دوبارہ ایوان میں لا کر ترامیم کرنا غیرآئینی ہوگا، معاملہ اب اس سے آگے گیا تو اب ایوان نہیں میدان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام تنظیمات مدارس کا متفقہ مؤقف ہے کہ مدارس بل ایکٹ بن چکا ہے، یہ راز تو آج کھلا کہ ہماری قانون سازی آئی ایم ایف کی مرضی سے ہورہی ہیں، اگرہم آزاد نہیں انکےغلام ہیں تو واضح کہہ دیں پھر ہم جانیں اور وہ۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق نے انٹرویو میں کہا ان کے مطابق یہ ایکٹ بن چکا ہے، وزارت تعلیم میں مدارس کی رجسٹریشن معاہدہ تھا، ایکٹ نہیں، اسپیکر اور قومی اسمبلی نے اصلاح کر کے بل واپس صدر کو بھیج دیا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ایوان اور آئین کے استحقاق کی جنگ لڑ رہے ہیں، معاہدے کے مطابق وزیرقانون نے مسودہ تیار کیا، ایوان میں لایا گیا،اتفاق کے باوجود قانون سازی کے وقت بل میں تبدیلیاں کی گئیں۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب نے تصحیح کی اور بل واپس ایوان صدر بھیجا، مطلب یہ ہوا کہ 28 اکتوبر کو بل ایوان صدر کو موصول ہوا، صدر نے بل پردوبارہ کوئی اعتراض نہیں کیا، دوسرے اعتراض کا حق بھی نہیں، صدر کا دوسرا اعتراض آئینی لحاظ سے ٹھیک نہیں اب تاویلیں نہیں چلیں گی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ معاہدہ تھاکہ نئے مدارس کی رجسٹریشن میں حکومت تعاون کرے گی، معاہدہ تھا کہ مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلا سوال دینی مدارس کا مالیاتی نظام کیا ہے؟ دوسرا سوال دینی مدارس کا نصاب تعلیم کیا ہے؟ تیسرا سوال تھا کہ دینی مدار س کا تنظیمی ڈھانچہ کیا ہوگا؟ ان تینوں سوالات پر مذاکرات ہونے کے بعد قانون سازی ہوئی، کہاگیادینی مدارس محتاط رہیں گے فرقہ ورانہ کوئی چیز نہ ہو۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 2004میں حکومت اور دینی مدارس میں مذاکرات ہوئے، حکومت نے 2004میں مدارس کے حوالے سے 3سوال اٹھائے، سیاست میں مذاکرات ہوتے ہیں، دونوں فریق ایک دوسرے کو سمجھاتے ہیں، کوشش یہ ہے معاملات افہام وتفہیم سے حل ہو جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version