Advertisement

مارکیٹوں سے کارٹلائزیشن کے خاتمہ کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں، وزیر خزانہ

مارکیٹوں سے کارٹلائزیشن کے خاتمہ کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مختلف معاشی شعبوں اور مارکیٹوں سے کارٹلائزیشن کے خاتمہ کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن کمیشن کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے کمیشن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ لی۔

اس موقع پر محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  چیف جسٹس سے درخواست کریں گے کہ سپریم کورٹ میں کمپٹیشن سے متعلق مقدمات پر خصوصی بینچ بنائیں، جن مقدمات میں حکومت کے ریونیو موجود ہوں، ان پر سپریم کورٹ معاونت کرے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ٹیکس سے متعلق مقدمات میں جسٹس یحیی نے مدد کی، کمپٹیشن مقدمات میں بھی معاونت کریں گے، مقدمات کی پیروی کے لئے کمپٹیشن کمیشن ملک کے بہترین وکلاء کی خدمات حاصل کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کارٹلائزیشن کے خاتمہ کے لئے کمپٹیشن کمیشن کومکمل سپورٹ فراہم کرے گی، مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کے لئے جدید تکنیک اور ڈیٹا کا استعمال کریں، مارکیٹ ڈیٹا کا انالسز اور مانیٹرنگ کر کے کارٹلز کو پکڑا جائے، کمپٹیشن کمیشن مارکیٹ میں گٹھ جوڑ کے خلاف جاری انکوائریوں کو جلد مکمل کرے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ کارٹل کے خلاف حاصل کیے گئے ثبوتوں کی جلد فرانزک کے لئے ڈی جی ایف آئی اے سے بات کروں گا، تمام ریگولیٹری اور لا انفورسمنٹ اداروں باہم ہم آہنگی سے بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مارکیٹوں میں شفافیت اور مقابلہ کا ماحول فراہم کرنے کے لئے حکومت کمیشن کو ہر قسم کا سپورٹ کرے گی، کمپٹیشن کمیشن کو مضبوط بنیادوں پر کھٹرا کرنے کے لئے آٹومیشن کی جائے، حکومتی ادارے کمپٹیشن کیشن کی مختلف شعبوں کی ریسرچ رپوٹوں سے استفادہ حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی واضح ہے کہ جو کاروبار نجی شعبے کے کرنے کے ہیں، حکومت ان میں شامل نہیں ہو گی، کمپٹیشن کمیشن کی کارکردگی کافی بہتر ہے، لیکن کمیشن کو مزید فعال بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version