Advertisement

مصنوعی ذہانت کی مدد سے 25 تا 30 سال میں دنیا یکدم تبدیل ہوجائے گی، خالد مقبول صدیقی

مصنوعی ذہانت کی مدد سے 25 تا 30 سال میں دنیا یکدم تبدیل ہوجائے گی، خالد مقبول صدیقی

وفاقی وزیر و چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے 25 تا 30 سال میں دنیا یکدم تبدیل ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق   نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں رکن قومی اسمبلی امین الحق ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی و دیگر  کے ہمراہ خالد مقبول صدیقی نے آئی ٹی لیب اور کمپیوٹر سائنس پروگرام کا افتتاح  کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ کراچی میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا کیمپس موجود ہے تاہم یہ دل کی تسلی کی حد تک ہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 300  طلبہ پر مشتمل تو اسکول بھی نہیں ہوتا ،  یہ تو یونیورسٹی کیمپس ہے۔ اس یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا ۔ ہم شہر میں جلدی جلدی وفاقی  یونیورسٹی کے کیمپس کھولیں گے ۔  ہماری دعا ہے کہ پورا پاکستان اسلام آباد جیسا جدید ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ  کاٹن پاکستان کی اہم ترین پیداوار ہے جسے ایکسپورٹ کرتے ہیں، مگر پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 30 سال سے کاٹن میسر نہیں ہے۔ مستقبل کی پیشگوئی کرنے والے کہتے ہیں کہ آئندہ مستقبل کی پیشگوئی ناممکن ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم صنعتی دور سے سائنس و ٹیکنالوجی دور میں داخل  ہوچکے ہیں۔ہر 30 سال میں دور تبدیل ہوجاتا ہے۔ جس دور میں ہم رہ رہے ہیں اس میں ہر چیز ممکن ہے ۔ مصنوعی ذہانت کی مدد سے 25 تا 30 سال میں دنیا یکدم تبدیل ہوجائے گی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  دنیا میں صرف ملک نہیں بلکہ خطہ ترقی کرتا ہے۔چین نے گزشتہ 20 سال میں 50 کروڑ لوگوں کو خط غربت سے نکالا ہے۔  بنگلادیش میں کاٹن کے بجائے جوٹ پیدا ہوتی ہے، مگر یورپ میں بنگلادیشی کپڑوں کی مانگ 50 گنا زیادہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی تعمیر کےلیے نئے سرے سے سوچنا پڑا گا ، کراچی ہر طرح کی پابندی، رکاوٹ کے بعد چل رہا ہے تو ملک پل رہا ہے۔ کراچی سے محبت، پاکستان سے محبت ہے، جب جب ترقی کو کراچی سے بائی پاس کیا گیا ،  تب تب ترقی ملک سے چلی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشتگردی کیخلاف متحد حکمت عملی؛ لکی مروت میں عسکری و سول قیادت کا مشترکہ عزم
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version