Advertisement

وزیرِ اعظم کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیرِ اعظم کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیرِ اعظم کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ اور معصوم پاکستانیوں کو بیرون ملک جانے کے غیر قانونی طریقوں کا جھانسہ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کردی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ایک سال میں دنیا بھر میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق تمام واقعات کی رپورٹ طلب کرلی ہے جن میں پاکستانی ملوث پائے گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے 2023 کے کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد ایسے عناصر کے خلاف کارروائی میں سست روی پر اظہار برہمی کیا۔

وزیرِ اعظم نے انسانی اسمگلنگ اور معصوم لوگوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک پہنچانے کا جھانسہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے سست روی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ 2023 میں یونان کے اسی علاقے میں ایک دردناک واقع ہوا جس میں 262 پاکستانی جان سے گئے، انسانی اسمگلنگ پاکستان کے لئے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے اور اس کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سست روی سے لئے گئے اقدامات کی بدولت اس قسم کے واقعات کا دوبارہ رونما ہونا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

وزیرِاعظم کی IBMS نظام کے فوری نفاذ کی ہدایت

اجلاس میں انسانی اسمگلنگ اور اس کی روک تھام کے حوالے سے لئے گئے اقدامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی اور وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 174 کیسز کو عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے جن میں سے 4 کو سزا ہوئی۔

وزیرِ اعظم نے اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں سست روی پر اظہار برہمی کیا جب کہ وزیر اعظم نے اس حوالے سے عوامی آگاہی کے لئے چلائی گئی مہم کی تفصیلات طلب کرلیں۔

وزیر اعظم نے ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کو پچھلے ایک سال میں ہونے والے ایسے تمام واقعات جن میں پاکستانی شامل تھے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، سید محسن رضا نقوی، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version