Advertisement

موٹروے ایم 4 اور ایم 5 دھند کی وجہ سے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے فیصل آباد سے ملتان تک موٹروے ایم 4 اور ملتان سے ظاہر پیر تک موٹروے ایم 5 کو بند کر دیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت کے لیے بند کیا جاتا ہے اور شہریوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں تاکہ دھند کے اثرات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کی شدت کم ہو جاتی ہے، اس لیے یہ وقت سفر کے لیے بہترین ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سفری منصوبے بناتے وقت موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ اپنے اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version