Advertisement

کراچی میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہروں کا اعلان

کراچی میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہروں کا اعلان

جماعت اسلامی نے کراچی  میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف کراچی کے 15 مقامات پر مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی کا مرکزی احتجاجی مظاہرہ برنس روڈ پر کیا جائے گا جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خطاب کریں گے۔

دیگر قائدین اپنے اپنے علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کریں گے۔

کراچی کی انتہائی اہم شاہراہ، شاہراہِ فیصل پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ  کالا پل، کورنگی کراسنگ، مین نیشنل ہائی وے، ناظم آباد نمبر7 اور مین سپر ہائی وے پر بھی احتجاج ہوگا۔

Advertisement

جماعت اسلامی کی جانب سے پاؤر ہاؤس چورنگی، پانچ نمبر اورنگی، بنارس چوک، واٹر پمپ، مین حب ریور روڈ، ڈالمن مال نزد حیدری اور جوہر موڑ پر بھی احتجاج ہوگا۔

جماعت اسلامی کراچی کے کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر  نے اہلیان شہر سے مظاہروں میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version