Advertisement

کراچی واٹر کارپوریشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی لڑائی، شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے

کراچی واٹر کارپوریشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی لڑائی، شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے

کراچی واٹر کارپوریشن اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کی لڑائی میں شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی واٹر کارپوریشن اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کا ایک پیج پر نا ہونا شہریوں کو آٹھ آٹھ آنسو رلانے لگا۔ یونیورسٹی روڈ پر ٹوٹنے والی پانی کی لائن دو ہفتوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود ٹھیک نہ ہوسکی۔

یونیورسٹی روڈ پر ٹوٹنے والی پانی کی لائن 13دنوں میں تیسری مرتبہ مرمت شروع کردی گئی۔ شہریوں کو مزید پانچ دن پانی کی کمی کا سامنا رہے گا۔

واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی انتظامیہ کو تمام نقشے فراہم کیے گئے تھے۔ کوشش ہوگی جلد سے جلد کام  نمٹا لیا جائے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ پانی کی بندش کے سبب لیاری،کلفٹن ،گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن اور اولڈ سٹی ایریا کو پانی نہیں ملے گا۔

Advertisement

اس سے قبل یونیورسٹی روڈ پرتین دسمبر کو لائن کی مرمت شروع ہونے کے باعث شہری دس روز تک پانی  کی فراہمی سے محروم رہے تھے۔ دو دن شہریوں کو پانی ملا مگر پریشر انتہائی کم رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version