Advertisement

صدر اور وزیراعظم کا سرا روغہ میں 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرآصف زرداری

صدر اور وزیراعظم کا فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

انہوں نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Advertisement

وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کی مکمل سد باب تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے سرا روغہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 13 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے، ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطنِ عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version