کراچی میں سردی کی حالیہ لہر سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

شہر قائد میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
کراچی میں سردی کی حالیہ لہر سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی ہے۔
بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے سبب شہر قائد میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جزوی سردی کی لہر کل سے شہر کو متاثر کرے گی، شہر میں کل سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل سے شہر میں درجہ حرارت 9 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے جبکہ سردی کی لہر چند روز تک جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی سندھ میں معمول سے 2 تا 4 ڈگری کم ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ زیریں سندھ میں معمول سے 2 تا 3 ڈگری درجہ حرارت کم ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

