Advertisement

وزیراعظم اور نواز شریف کی ملاقات میں ملکی سلامتی اور ترقی پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور جاتی امراء میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی۔

میاں نواز شریف نے وزیراعظم کو ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری اور خاص طور پر اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر میاں نواز شریف کو ایس آئی ایف سی کے تناظر میں بیرونی سرمایہ کاری میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور 26 نومبر کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے سول نافرمانی کی کال پر بھی تفصیل سے بات کی، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔

Advertisement

نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت دی کہ مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کیے جائیں، اور وزیر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بڑھتی ہوئی دلچسپی سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران، نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے خوارج کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کی رپورٹ بھی پیش کی۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں والدین کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version