Advertisement

کراچی میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

کراچی میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

کراچی میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی کے بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں جب کہ شہر قائد ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور شہر میں ٹریفک حادثات نے 710 سے زائد خاندانوں کو اجاڑ دیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے 5 دسمبر تک 710 سے زائد افراد جاں بحق اور 7500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کو سرکاری اسپتالوں میں لے جایا گیا تھا۔

جناح، سول اور عباسی اسپتال میں جاں بحق اور زخمی افراد کے حاصل ہونے والے اعداو شمار

Advertisement

رواں سال جنوری میں ٹریفک حادثات میں 94 افراد جاں بحق اور 734 افراد زخمی ہوئے جب کہ فروری میں 55 افراد جاں بحق اور 709 افراد زخمی ہوئے۔

مارچ میں 39 افراد جان کی بازی ہارے اور 525 افراد زخمی ہوئے، اپریل میں 64 افراد جاں بحق اور 470 افراد زخمی ہوئے جب کہ مئی میں 51 گاڑیوں سے کچل کر مارے گئے اور 464 افراد زخمی ہوئے۔

جون میں 75 افراد ٹریفک حادثات میں مارے گئے اور 645 افراد زخمی ہوئے، جولائی میں 40 افراد جاں بحق اور 630 افراد زخمی ہوئے، اگست میں 45 افراد زندگی کی بازی ہارے اور 516 افراد زخمی ہوئے۔

ستمبر میں 71 افراد جاں بحق اور 781 افراد گاڑیوں کی ٹکر سے زخمی ہوئے، اکتوبر میں 66 افراد جاں بحق اور 980 افراد زخمی ہوئے۔

نومبر میں 90 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ ہوا اور 987 افراد گاڑیوں سے کچل کر زخمی ہوئے، دسمبر کے 5 روز کے دوران 22 افراد مارے گئے اور 218  افراد زخمی ہوئے۔

ٹریفک حکام حادثات پر قابو پانے کی حکمت عملی بنانے کے بجائے ریونیو بڑھانے میں مصروف ہیں، دن کے اوقات میں بھی ہیوی ٹریفک سڑکوں پر رواں دواں رہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version