Advertisement

ملک میں رواں سال کی دہشتگرد کارروائیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش

ملک میں رواں سال کی دہشتگرد کارروائیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش

اسلام آباد: ملک میں رواں سال کی دہشت گرد کارروائیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئی ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے دہشت گرد کارروائیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی گئیں۔

ایوان میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ دس ماہ کے دوران ملک میں دہشتگردی کے 1566 واقعات رونما ہوئے، دہشتگردی کے 948 واقعات خیبر پختونخوا اور 582 بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق رواں سال دہشتگرد کارروائیوں میں 924 افراد شہید، 2121 زخمی ہوئے جبکہ 573 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 1353 زخمی ہوئے، 135 شہری شہید اور 768 زخمی بھی ہوئے۔

قومی اسمبلی میں بتایا گیا کہ رواں سال کے پی میں دہشتگردی کے 948 واقعات رپورٹ ہوئے، دہشتگرد واقعات میں 583 افراد شہید، 1375 زخمی ہوئے جبکہ 437 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 1059 زخمی ہوئے۔

Advertisement

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 582 دہشتگرد کارروائیوں میں 307 افراد شہید، 644 زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں 110 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 263 زخمی ہوئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں 197 شہری شہید ہوئے جبکہ سندھ میں 24 دہشتگرد کارروائیوں میں 17 افراد شہید، 38 زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں دہشتگردی کے دس واقعات رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 63 زخمی ہوئے۔

ایوان میں بتایا گیا کہ گزشتہ دس ماہ کے دوران ملک بھر میں 12801 انٹیلیجنس کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 341 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث 800 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث چار سو افراد کو پنجاب سے گرفتار کیا گیا، خیبرپختونخوا سے 203 افراد، بلوچستان سے 173 جبکہ سندھ سے 21 اور گلگت بلتستان سے تین افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا۔

قومی اسمبلی میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں تنظیموں کی مالی معاونت پر دو ہزار چار سو چھیاسٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 5 سو 26 مجرمان کو سی ایف ٹی کے تحت سزا دی گئی جبکہ دہشت گردوں سے منسلک اٹھاون کروڑ کی رقم وصول ہوئی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version