Advertisement

نیشنل ٹیکس کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

نیشنل ٹیکس کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل ٹیکس کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے وفاق اور صوبوں پر مشتمل ایگزیکٹیو کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوران اجلاس آئی ایم ایف شرائط کے مطابق وفاق اور صوبوں میں ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق ہوا اور زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئے صوبائی قانون سازی مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر کی سربراہی میں ایگزیکٹیو کمیٹی میں صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو نمائندگی دی جائے گی، ٹیکس سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہر مہینے منعقد کیا جائے گا۔

زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئے کے پی کے حکومت نے جلد قانون سازی کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ بلوچستان کابینہ نے بھی بل کی منظوری دی ہے جو جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ سندھ حکومت زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئے قانون سازی میں سب سے پیچھے ہے، قانون سازی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ رئیل اسٹیٹ اور پراپرٹی سمیت دیگر شعبوں سے ٹیکس وصولی کا طریقہ کار طے کیا جائے گا، وفاق اور صوبے ٹیکس سے متعلق معلومات کے تبادلے کا طریقہ کار طے کریں گے۔

اجلاس کے دوران نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس اب ہر تین ماہ بعد منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں عالمی بینک کے حکام وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی اور سنگل ونڈو کے حوالے سے معاونت دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version