Advertisement

قوم افواج پاکستان کی دفاعِ وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، وزیراعظم

قوم افواج پاکستان کی دفاعِ وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کی دفاعِ وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 1971 کی جنگ میں جرآت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کی 53 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1971 میں واہگہ باڈر پر مثالی جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر دشمن کو پسپا کرتے رہے، انہوں نے دشمن کے طاقت اور عددی برتری کے نشے کو خاک میں ملا دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید فرض شناسی اور حب وطنی کی وہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے جس نے وطن عزیز کو دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھا، ان کا وطن سے عہد وفا اور ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دینے کا جذبہ نسل نو کیلئے مشعل راہ ہے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہداء اور ان کے اہل خانہ  پر فخر ہے، پاکستانی قوم افواج پاکستان کی دفاعِ وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version