Advertisement

بھارت یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتا ہے، مشعال ملک

بھارت یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتا ہے، مشعال ملک

اسلام آباد: چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتا ہے۔

مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی برادری خاموش ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں مظالم کی انتہا کردی، دنیا فلسطینی عوام کی نسل کشی رکوائے۔

چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ بھارت نے یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، بھارت یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کیمرا،انٹرنیٹ کی اجازت نہیں، مقبوضہ کشمیرمیں عالمی مبصرین، فیکٹ فائنڈنگ مشن کو اجازت نہیں۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا پر مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی کی کوئی خبرہی نہیں، صہیونی فوجی فلسطینیوں کی لاشیں گھسیٹ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منفرد نمائش کا انعقاد کیا گیا، نمائش میں کشمیر، فلسطین کاز کے حوالے سے مثبت پیغام اجاگر کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version