Advertisement

اسپیکرقومی اسمبلی کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کیلئے کردار کی پیشکش

ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے کردار کی پیشکش کردی۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بطور اسپیکر مذاکراتی عمل میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے لئے میرا گھر اور دفتر ہر وقت حاضر ہے، شیر افضل مروت کی تقریر سے مذاکرات کے ماحول کو پیدا کرنے میں بہت مدد ملی۔

ایاز صادق نے کہا کہ سعودی شوری کے اسپیکر وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں، سعودی وفد کی میزبانی کی وجہ سے کل بھی مصروف تھا آج بھی مصروف ہوں، سعودی وفد کی روانگی کے بعد مذاکراتی عمل شروع کرانے کے لئے کردارادا کرنے کو تیار ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کچھ دیر کے لئے اسمبلی اجلاس میں گیا، اسمبلی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے مذاکرات کے حوالے سے اچھی شروعات کیں۔

Advertisement

اسپیکر نے مزید کہا کہ امن و امان ملکی ترقی اور سیاسی تلخی کو کم کرنے کے لئے جو بھی کردار ادا کرسکتا ہوں کروں گا، حکومت اور اپوزیشن کے ارکان میرے لئے برابر قابل احترام ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement

ایم کیو ایم نے یونیورسٹیز انسٹیٹیوٹس ایکٹ 2018ء میں ترمیم مسترد کر دی

ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے سندھ حکومت کی جانب سے یونیورسٹیز انسٹیٹیوٹس ایکٹ اینڈ لاءز 2018ء میں ترمیم کی کوشش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ اس ترمیم کا مقصد اہم ترین تعلیمی منصب کو غیر علمی و ادبی شخصیت کے سپرد کرنا ہے، جو کہ تعلیمی نظام کی پستی کا سبب بنے گا۔

کمیٹی نے اس بات کا عندیہ بھی دیا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے اپنے مذموم عزائم کو جاری رکھا تو ایم کیو ایم اس کے خلاف مناسب پلیٹ فارمز پر احتجاج کرے گی۔

ایم کیو ایم نے اس ترمیم کو من پسند قانون سازی اور تعلیمی اداروں کو غیر علمی قوتوں کے حوالے کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے تعصب اور تعلیم دشمنی پر مبنی قانون سازیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایم کیو ایم مضبوط ترین دیوار ثابت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version