Advertisement

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک کو لاہور میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق نیول چیف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی نماز جنازہ میں مسلح افواج کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اور سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور بحریہ کے افسران اور جوانوں کی جانب سے ایڈمرل یسطور الحق ملک کی قبر پر پھول اور چادریں رکھی گئیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ مرحوم ایڈمرل 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے جبکہ انہوں نے بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ، وائس چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں بھی فرائض سرانجام دیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version