Advertisement

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنادی گئیں

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنادی گئیں

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنادی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنادیں۔

سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 9 مئی کیسز پرشواہد کی جانچ پڑتال کے بعد مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنائیں۔

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے مجرموں کو قانونی حق کی فراہمی اور تقاضوں کے مطابق کارروائی کی جب کہ سانحہ 9 مئی میں سزا پانے والے مزید 60 مجرمان کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ہیں۔

جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت، میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قید بامشقت جب کہ رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6 سال، ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

علاوہ ازیں جناح ہاؤس حملہ کیس میں علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6 سال، راجہ دانش کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

Advertisement

جی ایچ کیو حملے میں ملوث حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9 سال قید بامشقت، اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمان کو 7 سال قید بامشقت۔

پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی کو 2 سال قید بامشقت، ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤنٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث سہراب ولد ریاض خان کو 4 سال قید مشقت جب کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈیئر(ر) جاوید اکرم ولد چوہدری اکرم کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت ولد لیاقت علی شاہد کو 4 سال قید بامشقت اور قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین ولد شاہ فیصل کو 7 سال قید بامشقت کی سزاسنائی گئی۔

عدالت نے بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ ولد مشتر خان کو 9 سال قید بامشقت، پی ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث فہیم ساجد ولد محمد خان کو 8 سال قید بامشقت اور فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث حمزہ شریف ولد محمد اعظم کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version