Advertisement

پاکستان کو بڑھتی آبادی جیسے مسائل سے نمٹنا ہوگا، وزیرخزانہ

پاکستان کو بڑھتی آبادی جیسے مسائل سے نمٹنا ہوگا، وزیرخزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتی آبادی جیسے مسائل سے نمٹنا ہوگا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایس ای سی پی کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کا روزانہ کا نقصان 2.2 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، گزشتہ 10 برسوں کے دوران سرکاری ملکیتی اداروں کا نقصان 6 ٹریلین روپے رہا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کا 50 فیصد نجی شعبے کے حوالے کرنا چاہیے، ملکی اکانومی کو بہتر پرفارم کرنے کیلئے نجی شعبے کو کردار ادا کرنا ہو گا، وزیراعظم آئندہ 10 روز میں ملکی معاشی روڈ میپ پر خطاب کریں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو کلائمیٹ چینج اور آبادی کنٹرول کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے، ہمارے ملک میں چائلڈ اسٹنٹنگ اور آؤٹ آف اسکولز چلڈرن کی بڑی تعداد ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پاکستان کو سنگین مسائل کا سامنا ہے، آبادی بڑھنے کی شرح کنٹرول نہ ہوئی تو مسائل بڑھتے رہیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version