Advertisement

سیاستدانوں کیساتھ ساتھ پوری قوم پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرے، مصطفیٰ کمال

سیاستدانوں کیساتھ ساتھ پوری قوم پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرے، مصطفیٰ کمال

ریاض: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ پوری قوم پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرے۔

سعودی عرب میں مصطفیٰ کمال نے اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے بری طرح تباہ ہو چکے ہیں، سیاسی اور جمہوری اقدار کے ساتھ معاشرتی اخلاقیات بھی اپنا وجود کھو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ پوری قوم پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرے، پاکستان کو ہر قسم کی نفرت اورافراتفری سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے میں ہر مکاتب فکر کو کردارادا کرنے کی ضرورت ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی 3 کروڑ آبادی کا شہر ہے، 2کروڑ 80 لاکھ گھروں کو پانی کی سہولت میسر نہیں، کراچی میں ٹینکر مافیا کا راج ہے اور مکینوں کو بےشمار مسائل کا سامنا ہے، کراچی کی عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے علاوہ دیگر سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version