Advertisement

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام 95 فیصد مکمل ہوگیا، ترجمان واٹر بورڈ

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام 95 فیصد مکمل ہوگیا، ترجمان واٹر بورڈ

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام 95 فیصد مکمل ہوگیا۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام آخری مراحل میں ہے، مرمتی کام اگلے 6 گھنٹوں کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ احتیاطی طور پر لائن کی مزید مضبوطی کے لیے ایکسٹرا کالرز لگائے جارہے ہیں۔ مستقبل میں لائن کو نقصان سے بچانے کے لیے ایکسٹرا کالرز لگائے جارہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق  32 گھنٹے تک مسلسل کام کرکے لائن کی ویلڈنگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ لائن کی کنکریٹ کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے فوراً بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی شروع کرکے لائنوں کو چارج کیا جائے گا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈاؤن اسٹریم کینجھر جھیل دریائے سندھ سے پانی کا لیول بڑھا دیا گیا ہے۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر تک پانی پہنچنے میں 14 گھنٹے لگتے ہیں۔ آج سے شہر میں پانی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version