Advertisement

پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

اسلام آباد: فافن نے پارلیمانی شفافیت پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

فافن کے مطابق پارلیمانی شفافیت پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے جائزہ کو بین الپارلیمانی تنظیم کا فریم ورک مدنظر رکھ مرتب کیا گیا ہے جب کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی ویب سائیٹس کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

فافن نے بتایا کہ کچھ ویب سائٹس نے کافی معلومات دیں جب کہ دیگر تو کم از کم معیار پر ہی  پورا نہیں اتریں، آئی پی یو معیار پر سینیٹ ویب سائٹ نے سب سے زیادہ یعنی 69 فیصد عمل کیا جب کہ پنجاب اسمبلی نے 64 فیصد اور قومی اسمبلی نے 61 فیصد عمل کیا۔

فافن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے 51 فیصد، سندھ اسمبلی نے 40 فیصد اور بلوچستان اسمبلی نے 38 فیصد عمل کیا۔ یہ عدم مطابقت، سیاسی پولرائزیشن اور ماحول میں غلط معلومات کے خطرات بڑھاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی پارلیمانی ویب سائٹس گزشتہ 2 دہائیوں میں واضح ارتقائی عمل سے گزریں، اپ ڈیٹ معلومات کے لئے پارلیمانی ویب سائٹ متحرک مرکز کے طور پر ابھریں۔

Advertisement

فافن نے کہا کہ اسمبلیوں کی پارلیمانی قیادت کو معلومات دستیابی کے لئے عمومی معیار تیار کرنا و اپنانا چاہیے۔ پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت اور افادیت بڑھانے کے لئے مزید اصلاحات ضروری ہیں۔

فافن کا مزید کہنا تھا کہ یہ اصلاحات پارلیمانی عمل میں عوامی دلچسپی بڑھانے کے لئے بھی ضروری ہیں جب کہ ایسی اصلاحات سے پارلیمانی عمل اور جمہوریت کے خلاف ڈس انفارمیشن بھی رکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version