Advertisement

یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیرِاعظم

پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کو یومِ آزادی پر مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز کی روانگی پر عوام کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ہوگی، بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست پروازوں سے مستفید ہو سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پروازوں کی بندش سے قومی ایئر لائن کو اربوں ڈالر کا نقصان اور اسکی ساکھ متاثر ہوئی، اللہ کے فضل و کرم سے حکومت نے قومی ایئر لائن کا تشخص بحال کیا۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے، اس حوالے سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ ہوابازی و وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، متعلقہ تمام ادارے، انکے افسران و اہلکار تحسین کے لائق ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version