Advertisement

سولر پینل 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو دیے جائیں گے، عظمیٰ بخاری

سولر پینل 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو دیے جائیں گے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سولر پینل 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو دیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور کام کررہی ہیں، زیراعلیٰ کے عوام کے لیے بہت سے منصوبے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سولر پینلز کو شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا، ایک لاکھ سولر پینل تقسیم کیے جائیں گے، ایک لاکھ سولر پینلز منصوبے کی لاگت 10ارب روپے ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سولر پینل 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو دیے جائیں گے، 100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 550 واٹ کا سسٹم دیا جائے گا، 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 1100 واٹ سولر پینل دیے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کتاب میں صرف میرٹ کا ہی لفظ ہے، پنجاب کے عوام شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج کر خود کو رجسٹرڈ کرائیں، ٹیوب ویلز کی سولر ائزیشن کا بھی منصوبہ شروع کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے لوگ تکلیف کا شکار رہے ہیں۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی کم کرنے کے لیے سر توڑ کوششیں کی ہیں، پنجاب حکومت نے مہنگائی کا رونا رونے کے بجائے اسے کم کر کے دکھایا، مہنگائی کی شرح موجودہ دور حکومت میں 4.1 فیصد پر آگئی ہے، مہنگائی کی شرح کم ہونے پر وزیراعظم خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بچے فساد، انتشار کا ایندھن بنے انہوں نے اپنی زندگیاں تباہ کیں، معافی کے لیے ایک طرف ان کے والدین منتیں کرتے رہے، دوسری طرف باہر نکل کر جو زبان استعمال کی وہ بھی دیکھی ہے، مریم نواز انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version