نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل فعال؛ پہلی کمرشل پرواز لینڈ کر گئی

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل فعال؛ پہلی کمرشل پرواز لینڈ کر گئی
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہو گیا، کراچی سے پی آئی اے کی پہلی کمرشل پرواز گوادر ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے مسافروں کا استقبال کیا گیا جبکہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والی پہلی پرواز کو واٹر کینن سے سلامی بھی دی گئی۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر کمرشل پرواز کی حیثیت سے 11 بجے لینڈ ہوئی، پی آئی اے کی پرواز کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ آصف، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی، گورنر، سیکریٹری ایوی ایشن، ڈی جی اے ایس ایف، چیف سیکریٹری سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔
ویراعظم شہباز شریف نے چین ہم منصب کے ہمراہ اکتوبر 4202 کو نیو گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کیا تھا، انٹرنیشنل گوادر ایئرپورٹ پر جدید سیکیورٹی اور مسافروں کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ علاقائی رابطوں اور اقتصادی ترقی کا نایاب تحفہ ہے، گوادر ایئرپورٹس سالانہ چار لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا۔
گوادر ایئرپورٹ سے پاکستان کے معاشی روابط کی نئی رائے کھلیں گی، انٹرنیشنل ایئرپورٹ گوادر جدید ترین کنٹرول سسٹم سے لیس ہے، اس کا 3.6 کلومیٹر طویل رن وے بڑے تیاروں کے لیے موزوں ہے، نیو گوادر ایئرپورٹ وسطی ایشیا، چین اور دنیا سے رابطے نیا دروازہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News