Advertisement

صدر مملکت آصف علی زرداری چین کا دورہ کریں گے

صدر مملکت آصف زرداری اپنے دورے میں 5 فروری کو بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم دوطرفہ اور اسٹریٹجک امور زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں پاکستان اور چین کے صدور اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

دونوں ممالک مفاہمت کی اہم یادداشتوں پر دستخط کریں گے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ چینی صدر پاکستانی ہم منصب کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کریں گے۔

صدر آصف زرداری ہاربن ونٹر ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جہاں ان کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کی توقع ہے۔ اس دورے میں اہم وفاقی وزرا اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی صدر زرداری کے ساتھ ہوں گے اور صدارتی وفد کا حصہ ہوں گے۔

صدر آصف زرداری کا دورہ چین دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے اہم قدم ثابت ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version