Advertisement

پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کی تیاری شروع کر دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کی تیاری شروع کر دی ہے۔

پی آئی اے نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے ہوائی اڈوں پر اندرونِ پرواز کیٹرنگ سروس فراہم کرنے کے لیے بولی طلب کر لی ہے۔

لندن کے لیے بولی کے ٹینڈر جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 مارچ، برمنگھم کے لیے 12 مارچ اور مانچسٹر کے لیے 13 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

پی آئی اے نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام سے اجازت ملنے کے بعد وہ برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اس وقت برطانوی ایویشن کا وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے تاکہ سیفٹی آڈٹ کے بعد فلائٹ آپریشن کی بحالی کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکے۔

Advertisement

پی آئی اے کے ترجمان نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ سی اے اے حکام اس دورے کے بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے بحالی کے لیے پر امید ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version