پاک بحریہ کا سمندر میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن

پاکستان کی بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسداد منشیات آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں منشیات ضبط کر لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پاک بحریہ نے مشکوک کشتی پر بورڈنگ آپریشن کیا جس کے دوران کشتی کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی۔
یہ منشیات سمندر کے راستے بین الاقوامی مارکیٹوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی، اور اس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1 ملین امریکی ڈالر ہے۔
پاک بحریہ نے اس آپریشن کے ذریعے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ بین الاقوامی سمندری حدود میں غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف سرگرم ہے اور اس قسم کے آپریشنز کو کامیابی سے جاری رکھے گی تاکہ سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر غیرقانونی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News