پاکستان نے ایک ماہ میں 45 ارب روپے کے موبائل فونز منگوا لیے

پاکستان نے ایک ماہ میں 45 ارب روپے کے موبائل فونز منگوا لیے
موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں خود کفیل ہونے کے باوجود درآمدات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے تحت پاکستان نے ایک ماہ میں مختلف ممالک سے 45 ارب روپے کے موبائل فونز منگوا لیے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق نومبر کے مقابلے دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات میں 9.29 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ نومبر میں موبائل کی درآمدات کا حجم 41 ارب 63 کروڑ روپے تھا۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ دسمبر کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ 7.27 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 49 ارب روپے تھا۔
ادارہ شماریات کے دستاویز کے مطابق پاکستان نے پہلی ششماہی میں 204 ارب روپے سے زائد کے موبائل فونز امپورٹ کیے، جبکہ رواں مالی سال جولائی تا دسمبر موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ 7.46 فیصد کمی ہوئی، گزشتہ مالی سال پہلی ششماہی میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 221 ارب روپے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

