کراچی میں گزشتہ شب پولیس کی گاڑی اور اہلکاروں پر مزید حملوں کا انکشاف

کراچی میں گزشتہ شب پولیس کی گاڑی اور اہلکاروں پر مزید حملوں کا انکشاف
کراچی میں گزشتہ شب نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی اور اہلکاروں پر مزید حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق کراچی میں مزید دو واقعات کے متاثرین سامنے آگئے جبکہ مقدمے کے اندراج کے لئے سولجر بازار پولیس سے رجوع کیا گیا ہے۔
سابق ایس ایچ او اور پولیس ری ہیب سینٹر کے انچارج عبدالخالق انصاری اور محافظ پر حملہ کیا گیا، مبینہ طور پر نمائش چورنگی کے قریب پولیس افسر کے زیر استعمال موبائل کو نقصان پہنچایا گیا۔
نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پولیس افسر عبد الخالق انصاری اور محافظ پر تشدد بھی کیا گیا۔
دوسرے واقعے میں ڈنڈوں کے وار سے سب انسپکٹر ثاقب اور کانسٹیبل جنید زخمی ہوئے، تشدد سے زخمی پولیس افسر اور اہلکار کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

