سب میرین کیبل کی بحالی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، پی ٹی اے

سب میرین کیبل کی بحالی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق اے اے ای ون سب میرین کیبل کی بحالی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور اس دوران پی ٹی اے تمام سروسز کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 2 جنوری 2025 کو سب میرین کیبل AAE-1 میں پیدا ہونے والی خرابی کے پیش نظرعارضی بینڈوڈتھ کا بندوست کر تے ہو ئے اسے سسٹم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ڈی گریڈیشن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی ہوئی تھی، جس کے بعد پی ٹی اے نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

