Advertisement

پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹیو کا حصہ بننے پر وزیر اعظم کا خیر مقدم

پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹیو کا حصہ بننے پر وزیر اعظم کا خیر مقدم

پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹیو کا حصہ بننے پر وزیر اعظم کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹیو کا حصہ بننے پر خیر مقدم کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹیو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈ اکنامک فورم کے تحت، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹیو (FDI) کو اپنانے والا پہلا ملک ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششںیں کررہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹائزیشن کو اپنانے، نئی ڈیجیٹل سرگرمیوں اور برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز پر مشتمل ایک فریم ورک ہے جو کہ ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا جو کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ترغیب کا باعث بن سکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے،پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے جو پائیدار ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک قدم ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version