کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل
کوئٹہ میں امن و امان کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر و گردونواح میں موبائل سروس گزشتہ 10 گھنٹوں سے معطل ہے۔
موبائل سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کوریئر سروس، فوڈ اور بائیک رائیڈرز اور موبائل کے کام سے وابستہ افراد پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موبائل سروس کی بندش کی وجہ معلوم نہیں، گزشتہ روز بھی موبائل سروس بحال نہ ہوسکی۔
دوسری جانب جے یو آئی ف نے آج بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جب تک حق نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News