پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اوردوستانہ تعلقات قائم ہیں، خواجہ آصف

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اوردوستانہ تعلقات قائم ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
پاکستان اور آذربائیجان کا مشترکہ کمیشن کا آٹھواں اجلاس ہوا۔
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے مشترکہ کمیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کشمیرکاز پر پاکستان کے موقف کی غیر متزلزل حمایت کر رہا ہے، جبکہ پاکستان نوگورنوکاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجودہیں، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تزویراتی شراکت داری ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں آذربائیجان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے، جبکہ توانائی کے شعبے میں دونوں ملکوں کی شراکت داری فائدہ مند ہوگی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں سے تعلقات مزیدمضبوط ہونگے، آذربائیجان خطےمیں کلیدی کرداراداکرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجودہیں، بزنس ٹوبزنس تعلقات سے دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔
خواجہ آصف نے مزید یہ بھی کہا کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اورترویج کےلیے ایک دوسرے سے تعاون ضروری ہے، دونوں ممالک ای ویزہ اور براہ راست پروازوں کے لیے کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News