Advertisement

رمضان میں گھی اور تیل کی قلت اور قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے رمضان المبارک کے دوران گھی اور تیل کی قلت اور قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام نے کہا کہ اس وقت پورٹ قاسم پر 3 لاکھ ٹن پام آئل پھنس چکا ہے، جس کی وجہ سے خوردنی تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسٹمز کے نئے فیس لیس سسٹم کے تحت خوردنی تیل کی کلیئرنس نہ ہونے سے ملک بھر میں گھی اور تیل کی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

اس صورتحال کے باعث تیل کے جہاز اور پام آئل پھنسنے سے 50 سے 60 ڈالر فی ٹن ڈیمرج پڑ رہا ہے، جو کاروباری سرگرمیوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

عاطف اکرام نے مزید کہا کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو رمضان المبارک کے دوران گھی اور تیل کی قیمتوں میں 25 سے 30 روپے فی کلو تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے۔

Advertisement

ایف پی سی سی آئی کے نایب صدر ناصر خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ پام آئل کی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث انڈونیشیا اور ملائشیا نے مزید جہاز پاکستان بھیجنے سے روک دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورٹ پر خراب صورت حال کے باعث پہلے سے دئیے گئے پام آئل کے آرڈر بھی رک گئے ہیں، جس سے گھی انڈسٹری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

ناصر خان نے مزید کہا کہ کسٹم کے فیس لیس سسٹم کنٹینرز کارگو کے لیے تو موثر ہے، لیکن بلک کارگو کے لیے یہ سسٹم درست طریقے سے کام نہیں کر رہا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں خوردنی تیل کی سپلائی کے لیے فوری طور پر پرانا سسٹم بحال کیا جائے تاکہ رمضان سے پہلے گھی اور تیل کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایف پی سی سی آئی کے حکام نے حکومتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version