پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینک بننے کے حوالے سے تقریب، وزیر خزانہ کا خطاب

ایزی پیسہ کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ریٹیل بینک بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایزی پیسہ کو مبارکباد دی۔
اسٹیٹ بینک نے ایزی پیسہ کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس جاری کیا ہے، جو ملک کی مالیاتی شعبے میں ایک نیا سنگ میل ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائیکرو فنانس بینک کی ڈیجیٹل بینک میں منتقلی پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن کے سفر کا ایک اہم حصہ ہے، جو روایتی کیش لین دین سے ڈیجیٹل معیشت میں منتقلی میں مدد فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی جانب مزید آگے بڑھانے کی راہ ہموار کرے گی۔
محمد اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ یہ پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا آغاز ہے، نہ کہ اختتام۔ انہوں نے مزید کہا کہ راست اور نادرا جیسے ڈیجیٹل ادارے ہماری ترقی کے مراکز ہیں، جو اس ڈیجیٹل انقلاب کو مزید تیز کر رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ملک بھر میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے تمام شعبوں میں ہم آہنگی ضروری ہے، تاکہ پاکستان میں ہر فرد کو مالیاتی خدمات تک رسائی مل سکے اور ملک کا ڈیجیٹل معیشت میں کردار مضبوط ہو سکے۔
یہ لائسنس ایزی پیسہ کو پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جو ایک نیا دور شروع کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

