Advertisement

عقیدہ ختم نبوتﷺ کی جنگ سیاست میں آ کر ہی ممکن ہوئی، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملتان میں جامعہ خیر المدارس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سیاست میں نہ آتے تو عقیدہ ختم نبوتﷺ کی جنگ لڑنا ممکن نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاست عملی طور پر اسلامی نہیں بن رہی تو کیا اس جدوجہد کو چھوڑ دیا جائے؟

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ منظر دیکھا کہ حکمران اور اپوزیشن دونوں ہمارے قصیدے پڑھ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے پاس سینیٹ میں صرف آٹھ اور قومی اسمبلی میں صرف پانچ اراکین ہیں، اس کے باوجود جب موقع آیا تو انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت سے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اپنے مؤقف پر قائل کیا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے اکابر علمائے کرام سے رابطے میں رہے اور انہی کی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام علمائے کرام ایک ہی مؤقف پر ڈٹ گئے اور ہم نے پھر کشتی پار کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر محنت لازم کی ہے، نتائج ان کے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بار اس مولوی نے دو کشتیوں پر پاؤں رکھا اور پار ہو گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version