چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، عطا تارڑ

چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے کیونکہ بہترین ٹیمیں پاکستان آکر اپنا کھیل پیش کریں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کرکٹ گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہوں گی جب کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے کیونکہ بہترین ٹیمیں پاکستان آکر اپنا کھیل پیش کریں گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور محسن نقوی کی بڑی کاوش ہے جب کہ چیمپئنز ٹرافی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیشت کی اچھی خبریں آرہی ہیں اور مہنگائی بھی کم ہورہی ہے، 8 فروری یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منائیں گے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ سیاست سمیت ہر جگہ پر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ ہونا چاہیے، سیاست ہو یا کھیلوں کے میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہئیے اور سیاست میں رواداری ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

