Advertisement

پاکستان اور بنگلادیش کا فضائی افواج کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور بنگلادیش کا فضائی افواج کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور بنگلادیش کا فضائی افواج کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

راولپنڈی: پاکستان اور بنگلادیش نے مشترکہ تربیتی منصوبوں کے ذریعے فضائی افواج کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلادیشی دفاعی وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئرہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بنگلادیشی وفد نے پاکستان کے جدید دفاعی منصوبوں اور ٹیکنالوجی کی تعریف کی جب کہ ملاقات میں مشترکہ تربیتی منصوبوں کے ذریعے فضائی افواج کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے وفد نے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جب کہ پاک فضائیہ اور بنگلادیشی مسلح افواج کے درمیان دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ دوران ملاقات بنگلادیشی وفد نے کہا کہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں پاکستان کی ترقی قابلِ ستائش ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور تربیتی پروگرامز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کی قیادت میں جدید منصوبوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version