وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پر جائزہ اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی، میر شعیب نوشیروانی اور سردار کوہیار خان ڈومکی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط اور تمام محکموں کے سیکرٹریز بھی موجود تھے۔
محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کی جانب سے اجلاس کو رواں مالی سال کے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں تمام محکموں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل اور فنانشل پروگریس کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بعض محکموں میں ترقیاتی منصوبوں کی سست پیش رفت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ مقررہ اہداف کے مطابق کام کی رفتار تیز کی جائے۔
انہوں نے ان محکموں کے افسران کو سراہا جنہوں نے ترقیاتی منصوبوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنایا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دستیاب وسائل کا درست اور بروقت استعمال انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچ سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News