Advertisement

نجی شعبے کواب ملک کی معیشت کی قیادت سنبھالنی ہوگی، وزیرخزانہ

نجی شعبے کواب ملک کی معیشت کی قیادت سنبھالنی ہوگی، وزیرخزانہ

نجی شعبے کواب ملک کی معیشت کی قیادت سنبھالنی ہوگی، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجی شعبے کواب ملک کی معیشت کی قیادت سنبھالنی ہوگی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 6 سے 7 ماہ میں میکرو اکنامک پر بہت سارا کام کیا گیا، جو کام کیا، اہداف رکھے،  وہ درست سمت میں جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت رائٹ سائزنگ پرخصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم نے پچھلےسال جون میں رائٹ سائزنگ کیلئےکمیٹی بنائی تھی، رائٹ سائزنگ کیلئےقائم کمیٹی کاکام 43 وزارتوں کاجائزہ لینا ہے وفاقی حکومت کے 900 ارب کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، تمام ڈیپارٹمنٹس اور وزارتوں کے معاملات کو مرحلہ وار دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پہلےمرحلےمیں 6 وزارتوں نےساتھ بیٹھ کراخراجات کاجائزہ لیا، 43 وزارتوں اوران کے ماتحت 400 اداروں  کا جائزہ لے رہے ہیں، کوشش ہے مرحلہ وارغیرضروری اداروں کوختم کیا جائے۔

وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا کہ ایک وقت میں 5 سے 6 وزارتوں پرکام ہورہاہے، خالی پوسٹوں میں سے 60 فیصد اسامیوں کوختم کرنے کافیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت کےاخراجات کاحجم کم کرنےکے لیے پُرعزم ہیں، وفاقی اخراجات کوکم کرنےکے لیےلائحہ عمل بنارہے ہیں ختم کی جانے والی اسامیوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ بنتی ہے۔

Advertisement

محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن ہے، ایف بی آر میں اصلاحات کاعمل آگے بڑھارہے ہیں، اڑان پاکستان پروگرام پائیدارترقی کےحصول کیلئے معاون ہوگا، اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی حکومتی ارکان، نجی شعبےکے لوگ بھی موجودہیں۔

وزیرخزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کاکام وسائل کاصحیح استعمال یقینی بناناہے معاشی ترقی کیلئےنجی شعبےکےکردارکوبڑھانا ہے، معیشت کودستاویزی شکل دینےکے لیے ٹیکنالوجی کوترقی دے رہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ وفاقی اخراجات کوکم کرنےکے لیےلائحہ عمل بنارہےہیں، 6 سے 7 ماہ میکرواستحکام پرتوجہ دی گئی، میکرواستحکام کی صورتحال اب تسلی بخش ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ استحکام سے گروتھ کی طرف جانا ہے، اسٹرکچرل اصلاحات آئی ایم کی شرائط ہمارا بھی یہی فیصلہ ہے۔

اس موقع پر ممبر رائٹ سائزنگ کمیٹی کے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ رائٹ سائزنگ کے حوالے سے ملازمتوں کو ملحوظ خاطر رکھنے کی کوشش کی گئی، رائٹ سائزنگ جیسے اقدامات صرف اخراجات کم کرنے کیلئے نہیں، وفاق اور صوبوں میں کیا مشترک ہے دونوں کو دیکھا گیا ہے۔

بلال اظہر نے کہا کہ رائٹ سائزنگ کے حوالے سے 95 فیصد تجاویز کی کابینہ منظوری دے چکی، دو یا تین وزراء کے رائٹ سائزنگ سے متعلق سوالات ہوئے ہوں گے، ان سوالات یا وزارء کے مؤقف کو دوبارہ کمیٹی میں لایا گیا ہے، اسلام آباد کے دو بڑے اسپتال  وفاق نہیں انتظامیہ کے پاس ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version