Advertisement

یوم حضرت علیؓ کا جلوس؛ کراچی کی مختلف سڑکیں بند رہیں گی

یوم حضرت علیؓ کا جلوس؛ کراچی کی مختلف سڑکیں بند رہیں گی

کراچی میں آج حضرت علی رضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے یوم ولادت کے پیش نظر متعدد جلوس نکالے جائیں، جس کے باعث متعدد سڑکیں بند ہوں گی۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق آج 14جنوری جلوس بسلسلہ ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ غفور چیمبر صدر سے نکالا جائے گا، جلوس آج شام چار بجے نکلا جائے گا جو محفل شاہ خراساں پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بند رہیں گی جبکہ بہادر یار جنگ روڈ ٹریفک کے لئے کھلی رہے گی۔

حکام نے بتایا کہ گرومندر سے ٹاور جانے کیلئے سولجر بازار نمبر ایک سگنل کوسٹ گارڈ، انکل سریا سگنل کا راستہ اختیار کریں جبکہ شاہراہ قائدین سوسائٹی سگنل سے آگے ٹریفک کے لئے بند ہوگی اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے ٹریفک کو دائیں جانب بھیجا جائے گا۔

اس کے علاوہ سوسائٹی لائٹ سگنل سے خداد کالونی برج والا راستہ ایمپریس مارکیٹ کی جانب کھلا رہے گا جبکہ فریسکو سے نمائش جانے کیلئے عیدگاہ چوک، دلپسند مٹھائی سے ٹریفک کو ڈاکخانہ سےجوبلی سے نشتر روڈ  یا تبت سینٹر سے ریگل چوک کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، فوارہ چوک عبداللہ ہارون روڈ سے ٹریفک پیراڈائز سگنل سے پاسپورٹ آفس کیلئے اورایمپریس مارکیٹ کا راستہ اختیار کریں۔

Advertisement

ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ گارڈن باغیچہ سے آغا خان سوئم روڈ کی  ٹریفک کو انکل سریا سے  سےگل پلازہ اور تبت چوک کی جانب موڑ دیا جائے گا، تاہم عوام سے گزارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے نیو ایم اے جناح روڈ صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version