Advertisement

انسان کے بارے میں قرآن میں لکھا ہے کہ وہ بہت بڑا جاہل اور بہت بڑا ناداں ہے، مولانا طارق جمیل

انسان کے بارے میں قرآن میں لکھا ہے کہ وہ بہت بڑا جاہل اور بہت بڑا ناداں ہے، مولانا طارق جمیل

انسان کے بارے میں قرآن میں لکھا ہے کہ وہ بہت بڑا جاہل اور بہت بڑا ناداں ہے، مولانا طارق جمیل

کراچی: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے آباد ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے بارے میں قرآن میں لکھا ہے کہ وہ بہت بڑا جاہل اور بہت بڑا ناداں ہے۔

ملک کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے آباد ہاؤس میں شرکاء سے خطاب کیا جس دوران ان کا کہنا تھا کہ قرآن میں لکھا ہے کہ تم کچھ بھی نہیں جانتے۔ تم نے جو کچھ سیکھا ہے وہ خود نہیں سیکھا، وہ تمہیں اللّٰہ نے عطا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کے بارے میں قرآن میں لکھا ہے کہ وہ بہت بڑا جاہل ہے اور بہت بڑا ناداں ہے، اللّٰہ نے صرف اپنے محبوب کو اپنے دو صفاتی نام دیے، رؤف الرحیم۔

مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ انسانی دماغ 5 سے 6 فیصد کام کرتا ہے جب کہ مکمل کام جنت میں کرے گا۔ ہم ایک وقت میں دو کام نہیں کرسکتے لہٰذا اللّٰہ کی طرف دوڑو۔

ان کا کہنا تھا کہ عربی میں جب اظہارِ محبت بلندی پر پہنچتا ہے تو اللّٰہ اپنے محبوب سے کہتا ہے “مجھے آپ کے رب کی قسم”۔ یہاں وہ صاحبِ حیثیت ہے جو محمدیت پر ہیں جب کہ اللّٰہ اگر اپنی ایک تجلی نازل کرے تو کل کائنات جل کر بھسم ہوجائے۔

Advertisement

مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ ناسا نے آج تک 3 فیصد کائنات کو کھوجا ہے، 97 فیصد ڈارک ہے۔ دنیا کو جتنا بھی آباد کرلیں، اس نے رہنا تو فانی ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں سب سے آسان کام اللّٰہ کی رضا حاصل کرنا جب کہ دنیا میں مشکل ترین کام لوگوں کو راضی کرنا ہے۔ ہمارے لیے رسول اللّہ ﷺ کامل نمونہ ہیں نہ کہ مغرب جہاں سورج بھی غروب ہوجاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version