Advertisement

کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 12 کان کن پھنس گئے

کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 12 کان کن پھنس گئے

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 12 کان کن کان کے اندر پھنس گئے، تاہم 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہو سکا۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھاری مشینری کے ذریعے کان کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔

چیف مائینر آفیسر عبد الغنی بلوچ کے مطابق کان کا راستہ دھماکے کے باعث مکمل بند ہو چکا تھا، جسے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔

چیف مائینز آفیسر نے بتایا کہ کان کے اندر بجلی کی کیبلز کٹ چکی ہیں، جنہیں دوبارہ بچھایا جا رہا ہے تاکہ ٹرالی کے ذریعے پھنسے ہوئے کان کنوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو کے مطابق کان کن تقریباً 4200 فٹ کی گہرائی میں موجود ہیں جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران گیس کی وجہ سے دو ریسکیو اہلکار بے ہوش ہو چکے ہیں۔

Advertisement

مزدور رہنما لالہ سلطان کا کہنا ہے کہ کان کنوں کو ریسکیو کرنے میں مزید تاخیر ان کی زندگیوں کے لیے شدید خطرہ بن سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version