Advertisement

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے منصوبہ بندی

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے منصوبہ بندی

اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے منصوبہ بندی جاری ہے۔

قومی ادارہ برائے عوامی انتظام اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج کی جانب سے صنعتی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے، ایس آئی ایف سی کے ’’بزنس فیسلیٹیشن سینٹرز‘‘ کو ماڈل بنا کر سرمایہ کاری کی سہولت بڑھائی جائے گی۔

منصوبے کے تحت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا عزم کیا گیا ہے۔

قومی ادارہ برائے عوامی انتظام کے افسران کی صنعتی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئےمزید تحقیق جاری ہے، تحقیقاتی گروپ صنعتی ترقی میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے تفصیلی منصوبہ تیار کرے گا۔

اس کے علاوہ صنعتی منصوبوں کے قیام میں درپیش مسائل کے حل کیلئے نیا ماڈل تیار کرنے کی تیاری بھی جاری ہے۔

Advertisement

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کی عالمی کاروباری درجہ بندی کو 50 پوائنٹس تک بہتر کرنے کا عزم ہے، پانچ سالوں میں صنعتی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی بھی زیر غور ہے، ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے سرمایہ کاری کے عمل کو ہموار اور شفاف بنانا بھی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر کے اقتصادی و صنعتی ترقی کیلئے مؤثر کاوشیں جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version