Advertisement

وزیراعظم کا گوادر ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے پر اظہار اطمینان

وزیراعظم کا گوادر ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے پر اظہار اطمینان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے گوادر کو وسطی و مشرقی ایشیاء اور مشرق وسطی و خلیجی ممالک کے درمیان ایک اہم رابطہ بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ کا فعال ہونا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں مواصلاتی روابط کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم ہے، اس کا فعال ہونا سی پیک سے پاکستان اور خطے کی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم چینی صدر عزت مآب شی جن پنگ اور میاں محمد نواز شریف کے سی پیک کے ذریعے پاکستان و خطے کی ترقی کے مشترکہ عزم کی تکمیل کے مزید قریب پہنچ گئے۔

انکا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے سی پیک کی شروعات میاں محمد نواز شریف کے دور سے ہوئی اور اس کے اہم سنگ میل بھی انکی قیادت میں عبور ہو رہے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی حکومت کی مشکور ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ گوادر ایئرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، چین پاکستان کا وہ مثالی بھائی ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ دفاع و ہوابازی خواجہ آصف، وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان، سیکیورٹی پر مامور افسران، اہلکار اور عسکری قیادت کو ایئر پورٹ کی تعمیر کیلئے دن رات انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version