ایس آئی ایف سی کے اقدامات اور حکومتی معاشی پالیسی کے تحت ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ایس آئی ایف سی کے اقدامات اور حکومتی معاشی پالیسی کے تحت ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
ایس آئی ایف سی کے اقدامات اور حکومتی معاشی پالیسی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے، مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی برآمدات 20.3 ارب ڈالر پہنچ گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں ملکی برآمدات میں سالانہ 7 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2024 میں ملکی برآمدات میں ماہانہ 13 فیصد اور سالانہ 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ دسمبر 2024 میں ملکی برآمدات 3.84 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئیں، نومبر 2024میں برآمدات 3.4 ارب ڈالر تھیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2023 میں مجموعی ملکی برآمدات 3.5 ارب ڈالر تھیں، جبکہ گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں ملکی برآمدات 18.9 ارب ڈالر تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

